ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / عراق: شیعہ وقف بیوروکے سربراہ کے بیان پر مسیحی برادری چراغ پا

عراق: شیعہ وقف بیوروکے سربراہ کے بیان پر مسیحی برادری چراغ پا

Mon, 15 May 2017 11:00:15  SO Admin   S.O. News Service

بغداد14مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عراق میں مسیحی برادری نے ہفتے کے روز ملک میں شیعہ وقف بیورو کے سربراہ علاء الموسوی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ الموسوی کی اْس وڈیو کے منظر عام پر آںے کے بعد کیا گیا ہے جس میں اْس نے کہا کہ " نَصاریٰ سے قِتال (لڑائی) کرنا نا گزیر ہے یہاں تک کہ وہ اسلام لے آئیں یا پھر جِزیہ ادا کریں۔عراقی دارالحکومت بغداد میں 180 مسیحی خاندانوں نے مذکورہ وڈیو کلپ پھیل جانے کے بعد شیعہ وقف بیورو کے سربراہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ادھر بیبلیون موومنٹ کے سکریٹری جنرل ریان الکلدانی نے شیعہ وقف بیورو کے سربراہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مسیحیوں کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے۔


Share: